جمخانہ کلب میں شام سنگیت کا اہتمام ، راحت فتح علی کی شاندار پرفارمنس

جمخانہ کلب سرگودہا کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ

پیر 16 اپریل 2018 17:55

سرگودھا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جمخانہ کلب میں شام سنگیت کا اہتمام کیاگیا جس میں ملک کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا ، شام سنگیت میں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ، ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر اختر عباس، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز اور میئر سرگودہا ملک اسلم نوید کے علاوہ کلب کے ممبران نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی، اس موقع پر راحت فتح علی خان نے پاکستان و ہمسایہ ملک کی فلموں کیلئے گائے گئے اپنے مشہور گیت اور عارفانہ کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی، شام ِسنگیت کی میزبان نامور ٹی وی کمپیئر عائشہ ثناء تھیں، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ جمخانہ کلب سرگودہا کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے ،جہاں اصلاحی اور تفریحی پروگرامز کے علاوہ ان ڈور او رآوٹ ڈور کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے کہاکہ جمخانہ کلب میں ممبران کو تمام جدید تفریح کی سہولیات کو یقینی بنایا جارہاہے ، جمخانہ کلب میں آئندہ بھی ایسی تفریحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، انہوں نے راحت فتح علی خان کی جمخانہ کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :