پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری

جمعرات 27 اگست 2026 22:20

پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2026ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ایکس پر بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دلی صدمہ ہوا،سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں،دعا ہے کہ لاپتا افراد جلد از جلد بحفاظت اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں پاکستان نیپال کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، دعا ہے کہ جاں بحق افراد کی ارواح کو ابدی سکون نصیب ہو اور متاثرہ خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ ملے۔