چیف کمشنر اسلام آباد کی ہیلتھ ڈائیریکٹوریٹ حکام کو عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

پیر 16 اپریل 2018 18:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے ہیلتھ ڈائیریکٹوریٹ حکام کو عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں غیر قانونی کلینکس اور عطائی ڈاکٹرز کو قطعی بر داشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ ہدایات چیف کمشنر نے عطائی کلینکس کے خلاف کارروائیوں کے لئے قائم ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر) مشتاق احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ز،مجسٹریٹ صاحبان اور ضلعی انتظامیہ کے شعبہ صحت کے افسران شریک تھے۔ چیف کمشنر نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کارروائیوں کو موثر اور مربوط بنایا جائے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے گولڑہ شریف میںاچانک چھاپوں کے دوران عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 6غیرقانونی کلینکس سیل کئے جنہیں عطائی ڈاکٹر چلارہے تھے ۔

جن کلینکس کو سیل کیا گیا ان میں زین کلینک ، عادل میڈیکل اسٹور ، ڈاکٹر شاہ شاد کلینک، سید برادر وٹرنری کلینک اور فاطمہ کلینک شامل ہیں ۔تمام عطائیوں کے خلاف ضابطے کی قانونی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور کیس آئی سی ٹی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور باقاعدہ پراسیکیوشن اور ڈرگ کورٹ میں مقدمات پیش کئے جائیں گے۔ چیکنگ کے دوران ایک اور احاطہ سے نشہ آور وممنوعہ ادویات کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر اسے بھی ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت سیل کردیاگیا اور ادویات قبضہ میں لے لی گئیں ۔

دریں اثنا بہارہ کہو میں ایک ادویات کی ڈسٹری بیوٹر زسروسز کو غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہونے پر ادویات قبضہ میں لیتے ہوے اسے ڈرگ ایکٹ کے تحت سیل کیاگیا۔ ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد نے بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے آئی سی ٹی میں تمام ڈرگ آئوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ1976 کی پاسداری کریں بصورت دیگر خلاف ورزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ tmc/mhn/ifa 1752 ;@ }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً})}$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*۰ `mخ*ی* `mخ*ی*vpژ*& ع*