
سی پیک سے متعلقہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے،
محصولات میں اضافہ کرنے اور ٹیکس انفراسٹرکچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گی ،ممبر فیٹ ایف بی آر نوشین جاوید امجد کا سیمینار سے خطاب
پیر 16 اپریل 2018 18:45
(جاری ہے)
سیمینار میں پالیسی سازوں، صنعتکاروں،کاروباری افراد، نمایاں ماہرین تعلیم اور چینی افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ممبر فیٹ ایف بی آر نوشین جاوید امجد نے سیمینار کے شرکاء کو ایف بی آر کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات اور ملک میں ترقی اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے درکار وسائل کی دستیابی کے لیے کی گئی ایف بی آر کو کوششوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ سی پیک تجارت سے متعلق بات کرتے ہوئے نوشین امجد نے کہا کہ ایف بی آر نے ایک جوائنٹ ٹیکس ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے جو چینی حکام کے ساتھ مل کر ٹیکس سے متعلقہ مسائل و امور کو سلجھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بھر پور انداز میں فائدہ اٹھانے کے لیے تمام شراکت داروں کو مل کر کاوش کرنی چاہیے تاکہ کاروبار میں آسانیاں اور ملک میں مستقل بنیادوں پر ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے بہترین ماحول پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور محصولات کی چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے درآمدات اور برآمدات کی موثر مانیٹرنگ ضروری ہے۔ اس ضمن میں معلومات اور اعداد و شمار کے بہتر انتظام و استعمال سے مانیٹرنگ کو مزید موثر بنا کر مقامی صنعتوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چار بچیوں کے اغواء کی بوگس اطلاع دینے والا شخص گرفتار
-
13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان 5 ماہ بعد گرفتار
-
دانیال عزیز نے پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے دیا
-
ہمارا مقصد ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں ہربچہ ایچ آئی وی کے بوجھ سے آزاد پیدا ہو، نگران وزیراعظم
-
ساہیوال، ہول سیل آٹوز دوکان 25لا کھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ،مقدمہ درج
-
وزیراعلی محسن نقوی کا رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ ، آفس سی سی یو سے باہرمنتقل کرنے کا حکم
-
پاکستان ہر سال300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے،محکمہ زراعت پنجاب
-
لاہور،بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا گرفتار
-
سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے کے اقدامات
-
مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ چوہدری محمد سرور
-
نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کے تفصیلات سامنے آگئیں
-
بشری بی بی کا ایجنڈا شروع سے ہی طاقت اور پیسہ تھا، فیاض الحسن چوہان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.