نیسلے کی سہ ماہی فروخت میں 8 فیصد کا اضافہ

پیر 16 اپریل 2018 19:18

نیسلے کی سہ ماہی فروخت میں 8 فیصد کا اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) نیسلے پاکستان نے مارچ 2018 ء میں ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیلز کی آمدنی 32.9 بلین روپے حاصل کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت اسی مدت میں ہوئی آمدنی کے مقابلے میں 8.0 فیصد زائد ہے۔مذکورہ ترقی ساری مصنوعات کے پورٹ فولیو کی تعداد میں تقسیم کی توسیع اور برانڈز پر مسلسل سرمایہ کاری سمیت مؤثر جدت طرازی اور بحالی کے ذریعے حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

ان نتائج کا اعلان نیسلے پاکستان کے مورخہ 16 اپریل 2018 ء کو منعقدہ بورڈ آف ڈائرکٹرز کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔ مذکورہ مدت میں خالص منافع میں کمی 17.3 فیصد آئی جو 3.4 بلین روپے رہا، اس کی وجہ زیادہ لاگتوںکے اخراجات اور روپے کی قدر میںکمی کا دبائو ہے۔ملک میںمسلسل میکرو اکنامک چیلنجز ، کرنسی کے خطرے اور لاگت کے دبائو کے باوجود کمپنی مثبت ترقی اور پرافٹ ڈیولپمنٹ کے بارے میں پُر اُمیّد ہے۔