ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججوں سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے سے متعلق نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 16 اپریل 2018 19:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججوں سے سرکاری رہائش گاہیں واپیس لینے کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹس کے 33 ججوں نے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری رہائش گاہیں قانون کے مطابق ملی ہیں کرایہ بھی ادا کر رہے ہیں،جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں ہو جاتا عدالت تب تک نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے ۔دائر درخواست میں وفاقی حکومت،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکشن آفیسر اور سٹیٹ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔