پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 389.62 پوائنٹس کی کمی سے 45682.24 پوائنٹس پر بند

پیر اپریل 19:39

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 389.62 پوائنٹس کی کمی سے 45682.24 پوائنٹس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 389.62 پوائنٹس کی کمی سے 45682.24 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 86 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ 43 ہزار 901 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 6 کروڑ 87 لاکھ 48 ہزار 164 روپے مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 25 لاکھ 38 ہزار 990 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 389.62 پوائنٹس کی کمی سے 45682.24 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 263.70 پوائنٹس کی مندی سے 22767.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 297.86 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 877.81 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 44.39 پوائنٹس کی کمی سے 17644.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 507.84 پوائنٹس کی مندی سے 21180.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس 287.09 پوائنٹس کی کمی سے 22647.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 250 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 134 روپے کے اضافے سے 3034 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ماری پیٹرولیم ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 18.37 روپے کی تیزی سے 1536.01 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی اور باٹا (پاک) ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 300 روپے کی مندی سے 8100 روپے اور باٹا (پاک) ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 47.50 روپے کی کمی سے 2745 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار یونیٹی فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 20 لاکھ 35 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 26.72 روپے سے شروع ہو کر 28.01 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 2 لاکھ 71 ہزار 500 حصص کے سودے 7.15 روپے سے شروع ہو کر 7.04 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 48 لاکھ 46 ہزار 380 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 69 کروڑ 43 لاکھ 98 ہزار 723 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 43 ارب 18 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار 637 روپے سے کم ہو کر 93 کھرب 58 ارب 9 کروڑ 59 لاکھ 12 ہزار 736 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔