کو ئٹہ،عوام کی امیدیں انصاف کے حصول کیلئے چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ پر مرکوز ہے،فیصل خان کاکڑ

چیف جسٹس نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت اور لوگوں کی داد رسی کی جو قابل تحسین عمل ہے، راہنماء تحریک انصاف کا بیان

پیر 16 اپریل 2018 20:01

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کی امیدیں انصاف کے حصول کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور عدالت عظمیٰ پر مرکوز ہے جس طرح چیف جسٹس آف پاکستان نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کر کے لوگوں کی داد رسی کی ہے وہ قابل تحسین عمل ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی طور پر ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے جس طرح پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں ممبر سازی مہم کامیابی سے جاری ہے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی عوام کی امیدوں پر پورااترنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اسی طرح عدالت عظمیٰ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار جس طرح اپنی ٹیم کے ہمراہ لو گوں کو انصاف کے حصول کے لئے اپنا کردا رادا کر رہے ہیں اس سے لو گوں کی انصاف کے حصول میں داد رسی ہو رہی ہے اور لو گوں کو بروقت انصاف میسر ہونے کے ساتھ ساتھ مجروموں کو ان کے جرم کی سزا مل رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ عدلیہ جس طرح انصاف کے حصول کے لئے آگے بڑھ رہی ہے مزید کا م کر کے لو گوں کو انصاف فراہم کرے۔