پنجگور ائیرپورٹ روڈ مکینوں کا پنجگور ائیرپورٹ کے قرب وجوار میں تعمیر ات کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 اپریل 2018 20:43

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پنجگور ائیرپورٹ روڈ مکینوں کا پنجگور ائیرپورٹ کے قرب وجوار میں تعمیر ات کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر نعرہ بازی متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجگور ائیرپورٹ روڈ پر ضلعی انتظامیہ پولیس اور ایف سی کی جانب سے تجاویزات کے خلاف اپریشن تعمیرات کو مسمار کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج اور مظاہرہ کیا اورزمہ داروں کے خلاف نعرہ بازی کیا علاقہ مکین مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر آغاشاہ حسین بجار شمبے زئی غوث بخش حق نواز اورفاضل کی قیادت میں ایک ریلی نکالا جو شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کئے متاثرین نے کہا کہ ہم 25 سالوں سے یہاں پر رہائش پزیر ہیں اپنا جمع پونجھی خرچ کرکے سر چھپانے کیلئے گھر بنایا لیکن بغیر نوٹس اور اطلاع کے ہمارے رہائشی گھروں اور چاردیوریوں کو ٹریکٹر چلا کر مسمار کرکے کھلے آسمان تلے چھوڈ دیا گیا جوکہ بدترین ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے جب ہم تعمیرات کرکے گھر بنا رہے تھے تو کیوں ضلعی انتظامیہ اور ائیرپورٹ انتظامیہ خاموش تھے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان کمشنر مکران سمیت اعلی حکام سے اپیل کی کہ اس ظلم کے خلاف نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کریں بعد میں مظاہرین ڈپٹی کمشنر اس یقینی دھانی پر پر امن طور منتشہر ہوگئے کہ علاقہ مکینوں کی جائز مطالبات کو حل کردیا جائیگا۔