
تعلیمی میدان میں اصلاحات وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات ہیں، وفاقی وزیر ریلوئے حنیف عباسی کا تقریب سے خطاب
جمعرات 18 ستمبر 2025 17:40

(جاری ہے)
تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان،اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب ضیا اللہ شاہ، عاصمہ عباسی, رفعت عباسی اور فلک شیر،چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان،کنٹرولر امتحانات تنویر اصغراعوان، محکمہ تعلیم، طلبہ وطالبات اور والدین نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ تمام کامیاب اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ، ہونہار سکالرشپ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شفافیت کی بنیاد پر نتائج کا انعقاد یقینی بنایا گیا ہے۔ چیئرمین بورڈ عدنان خان اور انکی ٹیم کو شفافیت اور میرٹ کے معیار کو قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات تعلیمی نظام میں جدت لانے کے لیے متحرک ہیں جو قابل ستائش ہے۔ راولپنڈی کے کالجز اور سکولوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہماری لیڈر شپ نے ملکی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات دی ہیں اور دے رہی ہے۔تقریب میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 کا رزلٹ 54.12 فیصد رہا۔ کامیاب مرد طلبہ کی کامیابی کی شرح 39.87 جبکہ طالبات کی کامیابی کی شرح 62.4 رہی۔تینوں مجموعی پوزیشنز ہونہار طالبات نے اپنے نام کر لیں۔ پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی اریج شفقت حیات نے حاصل کی جنہوں نے 1200 میں سے 1148 نمبر حاصل کیے۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے 1138 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین سے پاکستان فرنیچر ایسوسی کے وفد کی ملاقات، فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت
-
پولیس کی کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.