اراضی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ، مخالف گروپ کے گھر کو آگ لگا دی

پیر 16 اپریل 2018 21:04

راولپنڈی16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) راولپنڈی میں چکری روڈ چھان ڈیم کے قریب اراضی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ جبکہ ایک گروپ نے مخالف گروپ کے گھر کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ چھان ڈیم کے قریب اراضی کے تنازعہ پر دو مسلح گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ سے معجزانہ طور پر کوئی شخص زخمی نہ ہوا تاہم ایک گروپ نے دوسرے مخالف گروپ کے گھر کو آگ لگا دی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بھجا دی۔ کافی دیر تک علاقے میں شدید کشیدہ صورتحال دیکھنے میں آئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :