ڈسٹرکٹ کورٹس خانیوال میں جوڈیشری جمنیزیم کی عمارت کا افتتاح

پیر 16 اپریل 2018 21:06

خانیوال ۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسٹر شاہد بلال حسن نے کہا ہے کہ جسمانی تندرستی اور ذہنی نشوونماء کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں میں شمولیت اشد ضروری ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس خانیوال میں جوڈیشری جمنیزیم کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی ‘ایڈ یشنل سیشن ججز مہر غلام عباس سیال‘مہر اقبال ہرل‘سید ضیغم عباس رضوی ‘سینئر سول ججز محمد زبیر غوری ‘شا ہ زیب ڈار ‘مرزا محمد اعظم سمیت سول ججز ‘جوڈیشری افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شاہد بلا ل حسن نے کہا کہ جوڈیشری جمنیز یم میں جدید نوعیت کا تمام سامان لاہور ہائیکورٹ نے فراہم کیا جس میں رننگ‘ باڈی بلڈنگ اور بنیادی ایکسرسائز کے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں تاکہ جوڈیشری افسران کو صحت اور تندرستی کے یکساں مواقع میسر آسکیں ۔ انہوں نے جوڈیشری افسران پر زور دیا کہ وہ ہرصورت جم جوائن کریں اور جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی او رجسمانی صحت و تندرستی اور نشوو نماء کو یقینی بنائیں۔ قبل ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ‘سینئر سول جج کی عدالتوں ‘اے ڈی آر سنٹر ‘آئی ٹی روم ‘اپیلٹ کورٹ اور کریمنل کورٹ کا معائنہ کیا ۔