Live Updates

ڈاکٹر شگفتہ کو ڈرانے دھمکانے کے بجائے تمام جائز مطالبات منظور کئے جائے ،تحریک انصاف بلوچستان

پیر 16 اپریل 2018 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم خان سوری، ویسٹ ریجن کے صدر عبدالباری بڑیچ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی ، داؤد پانیزئی ، ادریس تاج نے کہا ہے کہ سینئر پروفیسر کے ساتھ محکمہ تعلیم کا رویہ افسوسناک ہے محکمہ تعلیم سینئر اساتذہ کے ساتھ میانہ رویہ ترک کریں ،ڈاکٹر شگفتہ اقبال کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں جس طرح ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو بیدخل کیا گیا اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں کسی مہذب معاشرے میں اساتذہ کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جاتا صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی سیکرٹری تعلیم اس عمل کا جواب دیں صوبائی وزیر تعلیم کا تعلیم دشمن رویہ قابل مذمت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام اساتذہ اور مظلوم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف ہر شعبہ فکر کے جائز حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات