ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

پیر 16 اپریل 2018 21:40

رحیم یار خان۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی 5وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور مویشی لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے، ڈکیتی کی پہلی واردات رحمن کالونی کے رہائشی احتشام علی کے ساتھ پیش آئی جہاں4نامعلوم ملزمان اس کی بیوی اقصیٰ سے اسلحہ کی نوک پر طلائی چوڑیاں مالیت 2لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے، دوسری واردات میں زمیندارہ کالونی کے رہائشی ذی وقار کے گھر سی8ملزمان ارشد وغیرہ طلائی زیورات ونقدی مالیت12لاکھ روپے چراکرفرارہوگئے ، تیسری واردات گڑھی بیلہ کے رہائشی محمد حنیف کے ساتھ پیش آئی جہاں 3نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کافائد ہ اٹھاتے ہوئے اس کے بکرے مالیت 85ہزا رروپے چراکرفرار ہوگئے، چوتھی واردات میں چک18اے کے رہائشی محمد سجاد کے گھر سے 2ملزمان شہزاد وغیرہ نقدی، بیٹریاں مالیت20ہزا رروپے چراکرفرارہوگئے ، چوری کی پانچویں واردات ٹھل حمزہ کے رہائشی احمد محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں 3نامعلوم ملزمان اس کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت7لاکھ روپے چراکرفرارہوگئے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :