عوام کی خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے ،ڈی ای اوزیب النساء

پیر 16 اپریل 2018 22:12

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل )زیب النساء خٹک نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے درجہ چہارم ملازمین اپنے فرائض منصبی احسن سر انجام دیں کیونکہ درجہ چہارم کسی بھی دفتر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں عزت نفس کا خیال رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی قیادت میں ضلعی درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید نجف علی شاہ ،جنرل سیکرٹری ثاقب تنویر سمیت ضلعی ،تحصیل اور مختلف سرکاری محکموں کے یونٹ صدور سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی ای اومحکمہ تعلیم غلام فاطمہ بھی موجود تھی، درجہ چہارم کیطرف سے نئی ڈی ای او زیب النساء خٹک کو ہار پہنائے گئے ،نئی ڈی ای او محکمہ تعلیم زیب النساء نے کہا کہ جائز کاموں کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہینگے درجہ چہارم ملازمین کے کوٹہ کے مطابق کام کرینگے اور کسی کی حق تلفی نہیں کرینگے انہوں نے اس موقع پر درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔