مظفرگڑھ میں چیچڑوں کے انسداد کی مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈاکٹر آصف جاہ

پیر 16 اپریل 2018 22:39

مظفرگڑھ۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ ڈاکٹر آصف جاہ ناز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پورے پنجاب کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی ہنگامی بنیادوں پر چیچڑوں کے انسداد کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے لئے یونین کونسل کی سطح پر محکمہ لائیوسٹاک مظفرگڑھ کے عملہ پر مشتمل ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کی سربراہی متعلقہ یونین کونسل کا ویٹرنری آفیسر کر رہا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر جانوروں پر اور ان کے باڑے میں چیچڑوں کے خلاف سپرے کیا جا رہا ہے اور سو فیصد جانوروں اور مرغیوں کو چیچڑ ماڑ ٹیکے لگائے اور سپرے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ضلع میں داخل ہونے والے جانوروں پر چیچڑ ماڑ سپرے اور ٹیکوں کیلئے ہیڈتونسہ بیراج اور پٴْل غازی گھاٹ پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

اس مہم کی مانیٹرنگ تحصیل لیول پر متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور ضلعی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ کر رہے ہیں۔ تمام جانور پال حضرات سے گذارش ہے کہ اگر آپ کے جانوروں میں چیچڑ مارٹیکے اور سپرے نہیں ہوا تو 9200092-066یا محکمہ کی ہیلپ لائن نمبر9211-08000پر رابطہ کریں تاکہ ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ کر چیچڑ مار سپرے اور ٹیکے لگا سکیں۔

متعلقہ عنوان :