تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک

دھماکہ اس وقت ہوا جب 30کے لگ بھگ ملازم معمول کے پیداواری عمل میں مصروف تھے

پیر 20 اپریل 2026 14:10

تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2026ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ویروھونگرمیںایک پٹاخہ ساز فیکٹر ی میں ایک زور دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 23افراد مزدور ہو گئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب 30کے لگ بھگ ملازم معمول کے پیداواری عمل میں مصروف تھے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیمیائی اجزا کو ملانے کے دوران پیدا ہونے والی رگڑ اس ہولناک دھماکے کا سبب بنی۔

(جاری ہے)

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے کم از کم چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور اسکی آواز تقریبا دس کلو میٹر دور تک سنی گئی۔دھماکے اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں سے فائر اینڈ ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ایک گھنٹے سے زائد وقت کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اندوہناک واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے دلی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ یا د رہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے۔ سٹالن نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے بڑے ناقدین میں سے ایک ہیں۔