چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ

بدھ 22 اپریل 2026 21:33

چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2026ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیر آباد کا دورہ کیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے دفتر میں موجود مستحق خواتین سے گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ری سروے کے لیے آنے والی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے خواتین کو آگاہ کیا کہ سروے بالکل مفت ہے اور اس کی کوئی فیس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقم سے کسی بھی قسم کی کٹوتی کی صورت میں فوری شکایت درج کروائی جائے تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے سروے کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ عملے نے سروے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے عملے کو مستحق خواتین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی جی بی آئی ایس پی ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے دفتر کے آپریشنل معاملات پر چیئرپرسن کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :