کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی

منگل 24 فروری 2026 16:02

کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2026ء) رمضان المبارک کی آمد پرکھوئی رٹہ میں ایل پی جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی لانے کے بجائے سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی انتظامیہ پہلے سے اوگرا کے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام تھی اب قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ ریڑھی بانوں پر اپنی زور آزمائی کرنے کے بجائے مافیا پر ہاتھ ڈالے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے سامنے انتظامیہ طویل عرصہ سے بے بس ہے ایسوسی ایشن جب چاہے قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے کبھی بھی اوگرا کے ریٹ پر عملدآمد نہیں کیا سر عام دکان کے باہر اپنی من مرضی کے ریٹ لکھ کر سلنڈر فروخت کیے جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی اوگرا کے مقرر کر دہ ریٹ پر عملدر آمد کروایا جائے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دلوانے کے لیے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ بڑے منافع خوروں پر ہاتھ ڈالے ۔