
گوجرانوالہ ڈویژن میں ووٹرز کی سہولت کیلئے ڈسپلے سنٹرز کی تعداد بڑھا کر 1500کردی گئی
پیر 16 اپریل 2018 23:01
(جاری ہے)
گوجرانوالہ ڈویژن میں 7رجسٹریشن آفیسرز، 141 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کا تقرر کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ 27 ریوائزنگ اتھارٹیز بنائی گئی ہیں جوکہ 24اپریل تک کام کریں گی۔ ریجنل الیکشن کمشنر چودھری علیم شہاب اور الیکشن آفیسر عدنان سخاوت علی نے بتایا کہ ڈسپلے سنٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد آرہی ہے، گزشتہ شام تک مجموعی طور پر 15ہزار سے زیادہ شہریوں نے ان ڈسپلے سنٹرز سے رابطہ کیا اور 4210نے ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کیلئے فارم جمع کروائے۔
فارم 14 سرکاری ملازمین کیلئے ،فارم 15ووٹ بنوانے کیلئے ، فارم 16ووٹرز لسٹ میں شامل نام کے بارے میں اعتراض داخل کروانے کیلئے اور فارم17انتخابی فہرست میں درج کوائف کی درستگی کیلئے ہے ۔ شہری الیکشن کمیشن کی طرف سے بنائے جانے والے ڈسپلے سنٹرز کا وزٹ کریں تاکہ اگر کسی نے نئے ووٹ کا اندراج کروانا ہو، کسی ووٹ پر اعتراض ہو یا نام و ایڈریس وغیرہ کی درستگی ہو تو اسے بروقت دور کیا جاسکے ۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے 439 ڈسپلے سنٹرز صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک کام کررہے ہیں ۔ یہ ڈسپلے سنٹرز ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات کے باوجود کھلے رہتے ہیں اور ان کی کارکردگی کو الیکشن کمیشن پنجاب کی مقرر کردہ ٹیمیں بھی باقاعدگی سے چیک کررہی ہیں۔ ملک بھر میں ووٹرز لسٹیں یکم مئی کو منجمد ہوجائیں گی جس کے بعد نہ تو کسی نئے ووٹ کا اندراج یا اخراج ہوسکے گا اور نہ ہی درستگی وغیرہ کی جاسکے گی۔انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے لئے غیر حتمی و ابتدائی انتخابی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں جوکہ ملک بھر کی10 کروڑ 42 لاکھ ووٹرز پر مشتمل ہیں۔ غیر حتمی و ابتدائی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کردی گئی ہیں۔ ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اضلاع میں قائم ڈسپلے سینٹرز کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام و ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر مراکز معلومات و شکایات بھی قائم کردیے ہیں اور ان مراکز کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.