وفاقی حکومت نے آئندہ سالانہ بجٹ میں معذور افراد کیلئے منافع بخش سکیم کا آغاز کر دیا

ملک بھر سے تقریباً دو لاکھ معذور افراد استفادہ کر سکیں گے، سکیم کا باضابطہ اعلان وزیر مملکت خزانہ بجٹ تقریر میں کریں گے

پیر 16 اپریل 2018 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ سالانہ بجٹ میں معذور افراد کے لئے ایک بڑی منافع بخش سکیم کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس سے ملک بھر سے تقریباً دو لاکھ معذور افراد استفادہ کر سکیں گے اس سکیم کا باضابطہ اعلان وزیر مملکت خزانہ اپنی بجٹ تقریر میں کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ سکیم بہبود بچت سکیم کے تحت شروع کی جائے گی جس کے لئے وفاقی حکومت گزشتہ روز قواعد و ضوابط کی منظوری دلائی ہے ۔

اس مراحلے پر وزارت خزانہ نے رات گئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جبکہ محکمہ قومی بچت کو سکیم پر علمدرآمد کے لئے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ اس سکیم سے ملک بھر کے تقریباً دو لاکھ معذورافراد استفادہ کر سکیں گے جس سے معذور افراد کو معاشی فوائد میں شریک کرنا کا مقصد بھی پورا ہو سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :