رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو میں6.24 فیصد اضافہ

منگل 17 اپریل 2018 09:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے ابتدائی 8 ماہ ’’ جولائی تا فروری‘‘ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں6.24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل اکائونٹس کمیٹی نے رواں مالی سال میں ایل ایس ایم کی مجموعی شرح ترقی6.13فیصد رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال2017ء کے اسی عرصہ کے دوران ایل ایس ایم کی شرح نمو4.24فیصد رہی تھی جبکہ مالی سال 2016ء کے دوران شعبہ کی کارکردگی میں4.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال2015ء کے ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران ایل ایس ایم کی کارکردگی میں2.37 فیصد جبکہ مالی سال 2014ء کے اس عرصہ کے دوران6.81 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح گذشتہ پانچ سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی کارکردگی میں سب سے زیادہ اضافہ سال2014ء میں ریکارڈ کیا گیا جو پہلے آٹھ ماہ میں6.81 فیصد تک بڑھ گیا۔