ٹیکس وصولیوں میں74فیصد کا نمایاں اضافہ، ایف بی آر

منگل 17 اپریل 2018 09:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں74فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ پانچ سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے مقابلہ میںٹیکس وصولیوں کی شرح میں2.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی دستاویزات کے مطابق مالی سال2012-13ء کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح8.4 فیصد تھی جو مالی سال2016-17ء کے اختتام پر10.5 فیصد تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران جی ڈی پی میں39 فیصد کااضافہ ہوا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں74 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے ہیں جس سے ٹیکس وصولیوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔