الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کی فی حصص آمدن53.88 روپے بڑھ گئی

منگل 17 اپریل 2018 09:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سال2017ء کے دوران الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ( اے جی ٹی ایل) کی فی حصص آمدن53.88 روپے تک بڑھ گئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چھ سال کے دوران یہ کمپنی کی سب سے زیادہ فی حصص آمدن ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سال2012ء کے دوران کمپنی نی44.62 روپے کی فی حصص آمدن حاصل کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی31.94 روپے جبکہ سال2014ء کیلئے 27.17ء روپے اور سال2015ء کے دوران27.47 روپے تک کم ہوگئی تاہم سال2016ء کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی میں اضافہ سے آمدن33.24 روپے تک بڑھ گئی جو گذشتہ سال2017ء کے دوران53.88 روپے تک پہنچ گئی ہے۔