صوتی حملہ، کینیڈا نے کیوبا سے سفارتکاروں کے خاندان واپس بلا لئے

منگل 17 اپریل 2018 11:00

آٹوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں کینیڈا کے 10 باشندوں میں غیر واضح طبی مسائل کے بعد کینیڈا نے اپنے سفارتکاروں کے خاندانوں کو کیوبا سے واپس بلا لیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان دس افراد میں دماغی مسائل سامنے آئے جن کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دی۔

(جاری ہے)

ان افراد میں بچے بھی شامل ہیں اور انہیں چکر آنا، متلی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

کینیڈا کے طبی ماہر کے مطابق یہ ایک نئی طرز کی دماغی چوٹ ہے جو اس بیماری کی وجہ بن رہی ہے۔یہ بیماری کیوبا میں کینیڈا کے سفارتی عملے اور ان کے خاندان پر اثر انداز ہوئی ہے۔کینیڈا کا کہنا ہے کہ اسے لگتا ہے کہ صوتی حملہ اس بیماری کی وجہ بنا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے دس لاکھ شہری ہر سال کیوبا جاتے ہیں تاہم گلوبل افیئرز کینیڈا کے مطابق کسی سیاح میں ایسی علامات کے شواہد نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :