امریکہ میں مرچیں کھانے کا مقابلہ ، شوقین اسپتال پہنچ گیا

دنیا کی تیز ترین مرچ کیرولائناریپرمرچ پورے کھانے کے بعد شوقین کی حالت بگڑگئی،علاج جاری

منگل 17 اپریل 2018 12:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) امریکہ میں مرچوں کا شوقین اسپتال پہنچ گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں کوپرز ٹاون کے بیسٹ میڈیکل سینٹر کی ایمرجنسی میں 34 سال کا ایک شخص سر میں شدید درد کی وجہ سے آیا۔

(جاری ہے)

بظاہر صحت مند شخص سے جب وہاں موجود ڈاکٹر کلوتھوگن گوناسکرن نے بات کی تو انکشاف ہوا کہ موصوف مرچیں کھانے کے ایک مقابلے میں شریک تھے اور مقابلہ جیتنے کے چکر میں پوری کیرولائنا ریپر مرچ کھا گئے۔جس کے بعدسر چکرا گیا اور درد کے شدید جھٹکوں نے اسپتال کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ کیرولائنا ریپر مرچ کا دنیا کی تیز ترین مرچوں میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :