سعودی عرب ، منشیات کی اسمگلنگ میں گرفتارپاکستانی شہری کا سرقلم

منشیات اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر شمس الرحمن محمد ریحان کاجدہ میں سرقلم کیا گیا،وزارت داخلہ

منگل 17 اپریل 2018 12:01

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں گرفتارپاکستانی شہری کا سرقلم کرد یا گیا ،سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ جدہ کے مقامی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری شمس الرحمن محمد ریحان کا جدہ میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ شمس الرحمن محمد ریحان کو ہیروئن کی اسمگلنگ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد الزام ثابت ہوگیا اسے عدالتی کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں الزام کے تمام ثبوت مہیا ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی گئی تھی جس پر عملدرآمد کردیا گیا۔