سرائے صالح پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے، ملزمان کو گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 12:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سرائے صالح پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی نگرانی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد صابر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح نے ہمراہ نفری پولیس و لیڈی پولیس کی حدود تھانہ میں دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 50 سے زائد گھروں کو چیک کیا جن میں سے پانچ عدد رائفلیں بارہ بور، چار عدد پستول تیس بور، ایک رپیٹر، ایک رائفل 222 بور، 24 عدد ہوائیاں گولے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود بھی ہوائی فائرنگ کرنے پر عابد سکنہ اخون بانڈی شاکر خان سکنہ کھوٹہ پیر کوٹ اور زاہد خان سکنہ چھپڑا کے خلاف 4/3 فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :