السلواڈور، خاتون صحافی کا بہیمانہ قتل، نعش سڑک کنارے سے ملی

منگل 17 اپریل 2018 12:29

سلواڈور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) لاطینی امریکی ملک السلواڈور میں ایک خاتون صحافی مردہ حالت میں پائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لا پرنسا گرافیکا نامی گروپ کے ال اکونومستا نامی جریدے سے منسلک صحافی کارلا لیسیتھ تٴْرکوائز کی نعش ان کے گھر سے اغوا کیے جانے کے بعد سان سلواڈور کے شمال مشرق میں واقع ایک شاہراہ کے کنارے سے ملی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ کارلا گزشتہ ہفتے کے روز سے لا پتہ تھیں جن کی گمشدگی کے بارے میں اٴْن کے شوہر نے تھانہ میں رپورٹ درج کرا رکھی تھی۔ دوسری جانب رومن کیتھولیک بشپ ہوزے لوئس ایسکوبار نے اس قتل کی واردات کو عوام کے خلاف ایک حملہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :