مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ کے اپنے منحرف رہنما نے نواز شریف کو زبردست جواب دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 12:10

مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ کے اپنے منحرف رہنما نے نواز شریف کو زبردست جواب ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما رضا حیات سراج کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن،منی لانڈرنگ اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کیو جہ سے نکالا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما رضا حیات سراج کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہر جلسے میں پوچھتے ہیں کہ مجھے کویں نکالا۔

کیا نواز شریف کو نہیں پتہ کہ ان کو کیوں نکالا گیا۔نواز شریف کو مسئلہ کشمیر یا سرحد کی سنگین صورتحال کی و جہ سے نہیں نکالا گیا بلکہ نواز شریف کو کرپشن کی بنیاد پر نکالا گیا۔نواز شریف کو پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے اور 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کی وجہ سے نکالا گیا۔مزید کیا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: