شام میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے‘ فنکاروں کی شدید مذمت

اس نازک وقت میں بھی مسلمان ممالک اکٹھے نہ ہوئے تو مستقبل میں ہمیں مزید بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا

منگل 17 اپریل 2018 12:51

شام میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک کی خاموشی معنی خیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) فلمسٹار ثناء، ماریہ واسطی ، نادیہ حسین ، بشری انصاری ، عائشہ عمر ، میرا ، فرزانہ تھیم ، مدیحہ شاہ ، حمیرا ارشد ، شبنم مجید ، احسن خان ، جاوید شیخ، عمران بخاری ، افتخار عفی ، افتخار ٹھاکر اور نسیم وکی نے کہا ہے کہ شام میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور اسلامی ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں پر بمباری کے بعد امریکہ کی جانب سے بھی حملے نے شام کو عملا مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جنگ انتہائی خطرناک عمل ہے اور بم کسی کی شناخت نہیں کرتا وہ دہشت گردوں اور بے گناہوں پر ایک جیسی ہی تباہی لاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کی اندرونی خانہ جنگی کی وجہ سے اسلامی ممالک کو اکٹھے ہوکر امن کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔ا نہوں نے کہا کہ جنگ میں صرف مسلمانوں کا نقصان ہورہا ہے جبکہ روس ،امریکہ ، فرانس ، برطانیہ جیسے طاقتور ملکوںنے فضائی اور زمینی حملے کرکے مسلمانوں کو خون کے آنسو رولایا ہے اور اس نازک وقت میں بھی مسلمان ممالک اکٹھے نہ ہوئے تو مستقبل میں ہمیں مزید بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :