Live Updates

مجھ میں اور عمران خان میں یہ چیز مطابقت رکھتی ہے، روسی اینکر اور عمران خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 12:36

مجھ میں اور عمران خان میں یہ چیز مطابقت رکھتی ہے، روسی اینکر اور عمران ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)  پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ”آرٹی“ کو انٹرویو دیا اور اس پروگرام کی میزبان ’صوفی‘ تھیں۔انٹرویو کے بعد پروگرام کی میزبان صوفی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمران خان سے متعلق کچھ ایسے ٹویٹس کیے جس نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

صوفی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو ہینڈسم  اور سمارٹ قرار دیا ۔
جب کہ ایک اورٹویٹ میں اینکر صوفی نے کہا کہ یہ میری پلکوں اور کیمرے کا زاویہ ہے ۔عمران خان کا انٹرویو کرتے ہوئے بلا کون بور ہو سکتا ہے؟
 لیکن اینکر صوفی نے ایک ایسی ویڈیو شئیر کی جو پروگرام شروع ہونے کچھ دیر قبل کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں عمران خان اور پروگرام کی اینکر صوفی ایک ہی وقت پر سر کے بالوں میں میں ہاتھ پھیرتے ہیں۔اینکر صوفی کا کہنا تھا کہ میں اور عمران خان کم از کم بالوں کے معاملے میں مطابقت رکھتے ہیں۔لیکن واقعی میں نے اس پر اثر اور کرشماتی آدمی کے ساتھ انٹر ویو کر کے بہت انجوائے کیا۔
روسی اینکر کے ان ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں اور کہا ہے کہ لگتا ہے روسی اینکر عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہو کر ان پر فدا ہو گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :