ایمرجنسی کی صورت میں عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں، اشفاق خان

منگل 17 اپریل 2018 12:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)ریسکیو 1122چارسدہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی محمداشفاق خان نے کہاہے کہ ریسکیو 1122کا عملہ انتہائی تربیت یافتہ اور تمام سہولیات سے لیس ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں علاقے کے عوام کی بروقت مدد کرنے کیلئے تیار ہیں‘ میونسپل کمیٹی اتمانزئی میں 1122کا پوائنٹ قائم کیا ہے‘ تحصیل تنگی سمیت دیگر اہم مقامات میں بھی جلد پوائنٹس قائم کئے جائیںگے‘ ریسکیو 1122کے ساتھ جدید طبی سہولیات سے آراستہ پاکستان کی پہلی ایمبولینس موجود ہے عوام کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فون نمبر091-6515382یا 0332-9508225پر رابطہ کرسکتے ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے محمدزئی یونین آف جرنلسٹس چارسدہ کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر عابد زرین‘ میڈیکل آفیسر شاہ ولی‘ ایس ایچ او اویس خان‘ بلال جلال‘ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔