شبقدر بازار مین روڈ پر تجاوزات مسمار کردی گئیں

منگل 17 اپریل 2018 12:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)شبقدر بازار میں اے سی شبقدر اکرم شاہ کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ نے شبقدار بازار کے چاروں اطراف مین روڈ پر موجود تجاوزات کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کردیا ۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں ٹی ایم اے اہلکاروں سمیت مقامی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔اس موقع پر اے سی شبقدر اکرم شاہ اور ٹی او آر عبدالله اور ایس ایچ او محمدعارف نے میڈیا صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ شبقدر بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن روزمرہ کی بنیادوں پر کیاجائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔