پرائیویٹ ہسپتال کم خرچ پر عوام کو معیاری علاج فراہم کر نے میں اپنا کردار اداکریں‘ ڈاکٹر سلیم

منگل 17 اپریل 2018 12:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ایم ایس ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ ڈاکٹر محمدسلیم نے کہاہے کہ اس وقت بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ عوام کو دیگر بنیادی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولت دینے کیلئے ڈاکٹروں کابھی اپنا کلیدی کرداراداکرناچاہئے، ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے اور اگر ڈاکٹرز اپنا یہ پیشہ پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کریں تو اس سے بڑی خدمت اور عبادت نہیں ، پرائیویٹ ہسپتال عوام کو معیاری علاج کم خرچ پر دیکر عوام کے دکھ درد میں اہم کرداراداکریں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے میرخیل لازہ میں میرخیل میڈکل اینڈ سرجیکل سنٹر مٹہ کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘اس سے پہلے انہوں نے دیگر ڈاکٹروں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر سنٹر کا افتتاح کیا‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھ کر عوام کو آسان اور کم خرچ پر معیاری علاج کیلئے ڈاکٹروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :