وقار یونس ایئر پورٹ کی سکیورٹی چیکنگ سے ذہنی اذیت میں مبتلا

منگل 17 اپریل 2018 13:05

وقار یونس ایئر پورٹ کی سکیورٹی چیکنگ سے ذہنی اذیت میں مبتلا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر ہونے والی چیکنگ ذہنی امتحان ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر بیان میں وقار یونس نے ایئر پور ٹ پر ایک گھنٹہ چیکنگ میں پھنسے رہنے کا غصہ انتظامیہ پر نکالتے ہوئے کہاکہ ”ایئر پور ٹ کی چیکنگ ذہنی امتحان ہے،سکیورٹی ، امیگریشن ، چیک ان،پاسپورٹ کنٹرول اور اس سب کے بعد جب آپ سو چ رہے ہوتے ہیں کہ اب یہ سب ختم ہوگیا تو ایک اور سکیورٹی کنٹرول آجاتا ہے ،مجھے اس سب امتحانات سے گزرنے میں ایک گھنٹہ لگا،لاہور ایئر پورٹ اتنی زیاد ہ ٹریفک کیلئے بہت چھوٹا ہے“۔