نائیجیریا میں لاسا بخار کی وباء پھوٹنے سے 101 افراد ہلاک

وائرس سے نائیجیریا کی 18 ریاستیں متاثر، 400افراد اس کا نشانہ بنے ہیں،ڈاکٹرزودآئوٹ بارڈرز

منگل 17 اپریل 2018 13:40

ابوجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآوٹ ڈ بارڈز نے منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے 314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔