ادویہ ساز کمپنی نوارٹس کا ملیریا کی تحقیق اور علاج کے لئے 100 ملین ڈالر کے فنڈ کا اعلان کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 14:27

زیورخ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سوئٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی نوارٹس نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران ملیریا کی تحقیق اور علاج کے لئے 100 ملین ڈالر کے فنڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق 2016 کے دوران دنیا بھر میںمچھر کے باعث پیدا ہونے والے ملیریا سے 216 ملین متاثرین سامنے آئے جن میں سے 4 لاکھ 45 ہزار لقمہ اجل بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں سے 90 فراد کی تعداد افریقی ممالک سے تھی تاہم جنوب مشرق وسطی ، مشرقی بحیرہ روم، مغربی پیسفک اور امریکی ممالک بھی خطرے سے باہر نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ فنڈ سے افریقی ممالک میں اس مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔نوارٹس کمپنی کا کہنا ہے کہ 2000سے 2015 کے دوران ملیریا سے ہونے والی اموات میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مچھر پر قابو پانے میں خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔نوارٹس کے سی ای او واس نرسمین کا کہنا ہے کہ ملیریا کے علاج کے لئے کی جانے والی کوششین ناکافی ہیں اور ہم آنے والی نسل کو ملیریا سے بچائو فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :