نئی دہلی میں 23سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے دوملزم گرفتار،تیسرفرار

کیشونامی لڑکے نے فیس بک پر دوستی کی پھر ساتھیوں سے ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کی ملزمان سے تفتیش

منگل 17 اپریل 2018 15:35

گورو گرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) دہلی سے متصل گوروگرام علاقہ میں 23سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دوملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکا جس کا نام کیشو تھا سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور پھرقریبی تعلقات ہوگئے۔ ایک دن اچانک لڑکے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا ارتکاب کیا اور واقعہ کی وڈیو بنالی۔

(جاری ہے)

2016سے لڑکوںکا گروپ زیادتی کا شکار بنارکھا تھا۔ جب لڑکی کی شادی طے ہوگئی تو ملزموں نے اسکے منگیتر کو غیر اخلاقی تصاویر اور وڈیو زبھیج دیں جس سے منگنی ٹوٹ گئی ۔آخر کار لڑکی نے لیڈیز پولیس تھانہ جاکر واقعہ کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا جن کے نام کیشو اور سنیل ہیں جبکہ تیسرا ملزم ابھیشیک فرار ہے۔ اس کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :