منگھوپیر میں بچی سے زیادتی کا واقعہ ،آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی

منگل اپریل 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے منگوپیر سے بچی کی مبینہ نعش ملنے اور لواحقین کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقتولہ بچی کے لواحقین کو اعتماد میں لیا جائے ۔علاوہ ازیں کرائم سین سے اکٹھا شواہد اور ورثاء کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو مؤثر بناتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :