سعودی عرب ، گھریلو ملازمین درآمد کرنے کے لیے آن لائن معاہدے کیے جا سکیں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اپریل 2018 16:20

سعودی عرب ، گھریلو ملازمین درآمد کرنے کے لیے آن لائن معاہدے کیے جا سکیں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) سعودی عرب میں غیر ملکی گھریلو ملازمین درآمد کرنے والے فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو ملازمین درآمد کرنے کے لیے آن لائن معاہدوں کی سہولت فراہم کی جا ئے ۔ تاکہ گھریلو ملازمین کی درآمد کے عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

فورم نے اس حوالے سے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ درآمد کیے جانے ملازمین کے انٹر ویو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کےذریعے کیے جائیں گے اور منتخب ہونے والی ملازمین کے نام ویب سائٹس پر شائع کر دئیے جائیں گے۔

فورم کی صدارت سعودی مشیر وزیر ثقافت و اطلاعات ہانی الغفیلی نے کی تھی ۔ ہانی الغفیلی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ گھریلو عملے کیلئے پرانے اور فرسودہ طریقوں سے جان چھڑانا وقت ضرورت بن چکی ہے اور اس نئے طریقہ کار سے جہاں گھریلو ملازمین کی درآمد کا طریقہ کار آسان ہو گا وہیں مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :