چیئرمین سینٹ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ، ترجمان

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)سینٹ کے ترجمان نے ایک ضروری وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس بشمول فیس بک یا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اگر کوئی بھی اکائونٹ آپریٹ ہو رہا ہے تو اس سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی یا سینٹ سیکرٹر یٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔