گوجرانوالہ،ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر4 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا

ملزمہ نے جلتا چولہا اٹھا کر بچی کے جسم کو جگہ جگہ سے جھلسایا،ماں، 2بیٹے اورایک بیٹی گرفتار،پولیس

جمعہ 3 جولائی 2026 14:15

گوجرانوالہ،ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر4 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) گوجرانوالہ میں ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بدر ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ظالم ماں ہی اپنی بیٹی کی دشمن بن گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلایا، آگ سے بچی کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا جسے علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ماں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمہ کے ساتھ اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے جلتا چولہا اٹھا کر بچی کے جسم کو جگہ جگہ سے جھلسایا، بچی کو آگ لگانے کے دوران دونوں بھائیوں اور بہن نے پکڑ رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :