گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یکہ غنڈ مہمند میں پولیس ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

جمعہ 3 جولائی 2026 21:04

گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی یکہ غنڈ مہمند میں پولیس ٹیم پر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ضلع مہمند کے علاقے یکہ غنڈ میں پولیس ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او اور ایلیٹ فورس کے جوان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاورتر جمان کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے دونوں پولیس شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او اور ایلیٹ فورس جوان کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ ایک بزدلانہ فعل ہے،گورنر نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،صوبائی حکومت دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،خیبرپختونخوا پولیس نے قیام قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ حکومت اس دکھ کی گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت، لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس ڈرائیور کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔