ضلع ہرنائی میں کسی بھی صورت میں نان لوکل اور مہاجرین کی شناختی کارڈ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، محمد یاسین ترین

منگل 17 اپریل 2018 16:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں کسی بھی صورت میں نان لوکل اور مہاجرین کی شناختی کارڈ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے چیئرمین نادرا اور ایف ، آئی ، اے کہ سربراہ نادرا ہرنائی کے موجودہ انچارج کے دور میں جتنے کمپیوٹرائز قومی شناختی بنے ہے یا پراسز میں ان سب شناختی کارڈ کو بلاک کر باریک بنی سے انکی تحقیقات کرکے مہاجرین کے بنائے گئے شناختی کارڈ کو بلاک نادرا انچارج اور انکے ساتھ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں گرفتارکیاجائے انہوں نے کہاکہ نادرا سنٹر آفس ہرنائی میں مبینہ طور پر افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیںانہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر نادراسنٹر ہرنائی میں 30 سے 40 افغان مہاجرین کی شناختی کارڈ فارم جمع ہورہے ہیںاور نادرا انچارج ہرنائی مبینہ طورپر ان افغان مہاجرین سے بھاری معاوضہ وصول کررہا ہے انہوں نے کہاکہ شند میں آیا ہے کہ جب سے موجودہ انچارج نے چارج سنبھالاہے اسکے دور میں چار ہزار کے قریب افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنائے گئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صورت اس پر خاموش نہیں رہے گی بلکہ نادرا انچارج اور افغان مہاجرین کی شناختی کارڈ کینسل کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم کو استعمال کرینگے انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد میں شناختی کارڈز کو ضلع ہرنائی سنٹر میں بنانے سے یہ معلوم ہورہا ہے کہ ضلع ہرنائی کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے جس سے پی پی پی کسء بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ ناردا انچارج کے پیچھے مرکزی حکومت کے ایک سنیٹرز ہے جسکا بیٹا ہفتے میں دون دن ہرنائی نادرا سنٹر کا بقاعدہ دورہ کرتا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے ۔