عوام کاجوق در جوق میرخالدخان لانگو کی قیادت میں شامل ہونا ان کی عوام دوستی کامظہر ہے ، میرضیاء اللہ لانگو اور دیگر کا خطاب

منگل 17 اپریل 2018 16:40

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)عوام کاجوق در جوق میرخالدخان لانگو کی قیادت میں شامل ہونا ان کی عوام دوستی کامظہر ہے ہم نئے شمولیت کرنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مشیرخوراک میرضیاء اللہ لانگو، حاجی محمدیوسف لانگواوردیگرنے قلات کے مختلف علاقوں سے مختلف جماعتوں سے سینکڑوں افراد نے میرخالدخان لانگو اورمیرضیاء اللہ لانگوکی قیادت میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیت کرنے والوں میں علی احمد شاہوانی ، غلام مصطفی شاہوانی، رئیس تاج محمد نیچاری، علی بخش شاہوانی، محمدیاسین شاہوانی، استادایوب لہڑی، محمدخان عالیزئی، منیراحمدشاہوانی، سعیداحمدشاہوانی، سلطان جتک، عبدالوحید،عبدالخالق، محمداسحق بنگلزئی، عبداللطیف عمرانی، عبدالوہاب، محمدانور،محمدبقاء، اسرار، محمدایوب، محمدیعقوب شامل ہیں اس موقع پرقبائی وسیاسی رہنماء مامام خان محمدنیچاری، میرعبدالغفارشاہوانی، چیرمین ذولفقارعلی نیچاری، ڈاکٹرعبدالمالک لانگو، حاجی قادردادلانگو، عنایت اللہ بابر، محمدعارف لانگو، انجینئرریاض لانگو، علی خان لہڑی، ودیگرموجود تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرخالدخان لانگواپنے مختصردوراقتدارمیں علاقے میں سینکڑوں تر قیاتی اقدامات اٹھاکریہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کے مفادات کومدنظررکھتے ہوئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں جس سے متاثرہو کر جو ق در جوق عوام غیرمشروط طورپران کی قیادت میں متحدہ ہورہے ہیں یہ شمولیتی پروگرام اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی عوام میرخالدخان لانگوکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اسمبلی میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھیج دیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارامقصداقتدارکاحصول نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد ہے ہم نئے شمولیت کرنے والوں علی بخش شاہوانی، محمدیاسین شاہوانی رئیس تاج محمدنیچاری کوان کی ساتھیوں سمیت مبارک باد پیش کرتے ہیں امید رکھتے ہیں کہ وہ عوام کی عظیم ترمفاد میں میرخالدخان لانگوکے ہاتھ مضبوط کریں گے ہمارامستقبل روشنی کی جا نب ہے کیونکہ تعلیم ہی روشنی کی علامت ہے تعلیم کے میدان میں میرخالدخان لانگوکی اقدامات تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ نظرآئیں گے سینکڑوں اسکولوں کی قیام، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، مختلف کالجز جیسے بی آرسی، کیڈٹ کالج، گرلزکالج خالق آباد موصوف کی مرہون منت ہے ۔