مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو کنگن میں گرفتار کرلیا

منگل اپریل 16:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو آج ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک بھارتی فورسز کی فائرنگ سے حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوان عامر حمید لون کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔ وہ شہید عامر کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے بعد ایک اور شہید نوجوان گوہر احمد کے گھر جارہے تھے لیکن بھارتی پولیس نے انہیں راستے میں ہی پارٹی رہنما بشیر احمد کشمیری کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ دونوں رہنمائوں کو پولیس سٹیشن گاندربل میں نظربند کیا گیا ہے۔