ملتان میں گندم خریداری سنٹر پر 2 جعلساز پکڑے گئے

منگل 17 اپریل 2018 17:36

ملتان میں گندم خریداری سنٹر پر 2 جعلساز پکڑے گئے
ملتان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے گندم خریداری سنٹرز پر 2 جعلساز پکڑ لئے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق محمد بلال اور محمد فیاض جعلسازی سے آڑھتی بن کر باردانہ حاصل کر رہے تھے، اسسٹنٹ کمشنر صدر کاشف ڈوگر نے ملزم حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیئے ، بتایاگیا ہے کہ ملزموں سے درجنوں شناختی کارڈ اورگرداوری فہرستیں بھی برآمدکرلی گئی ہیں، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :