ضلع چکوال کے تعمیر و ترقی میں علاقائی اور مقامی صحافت اور چکوال پریس کلب کا بنیادی کردار ہے،خواجہ بابر سلیم محمود

منگل 17 اپریل 2018 17:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) چیئرمین چکوال پریس کلب اور بزم ادبیات خواجہ بابر سلیم محمود نے کہا ہے کہ ضلع چکوال کے تعمیر و ترقی میں علاقائی اور مقامی صحافت کے علاوہ چکوال پریس کلب کا بنیادی کردار ہے۔ضلع چکوال کا شرح خواندگی 84.6فیصد ہے اور اس وقت ضلع چکوال شرح خواندگی میں پورے پنجاب میں پہلے پوزیشن پر ہے اور اس مقام پر پہنچنے کے لیے جہاں پر کچھ ماہر تعلیم کی کاوشیں ہے وہاں پر دھن کہون سمیت مقامی اخبارات نے بھی اس میں کلیدی کر دار ادا کیا ہے۔

وہ موٹروے پولیس کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی تقریب این آوور ویدھ دی گیسٹ(An Hour with the Guest)میں گفتگو کر رہے تھے۔تقریب کا اہتمام کلرکہار ریسٹ ایریا میں موٹروے کے دفتر میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج موٹروے پولیس کلرکہار،ڈی ایس پی قاضی محمد صابر کے علاوہ للہ کوٹ مومن،کلرکہار کے افسران بھی موجود تھے۔خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ بڑے مشکل حالات میں انہوں نے مقامی صحافت میں 32سال گذارے ہے ۔

چکوال پریس کلب اس وقت معتبری کا نام ہے جہاں سے لوگوں کے مسائل قانون کی بالا دستی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی بات بڑے بھرپور انداز میں کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خواجہ بابر سلیم کی اہلیہ ریحانہ بابر سلیم نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری عزت اور حوصلہ افزائی کی ہے۔بے شک خواجہ بابر سلیم کی ایک طویل جدوجہد ہے اور میں نے بھی انکے اس کٹھن سفر میں بھرپور طریقے سے انکا ساتھ دیا ہے۔آخر میں ڈی ایس پی موٹروے قاضی محمد صابر کیطرف سے خواجہ بابر سلیم کو اعزازی شیلڈ جبکہ دیگر مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔