
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی چینی ہم منصب وائس ایڈمرل شین جِنلونگ اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زو زھانبِن سے ملاقاتیں
منگل 17 اپریل 2018 17:40

(جاری ہے)
دونوں بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو چین کی بحریہ کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بشمول میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قزاقی کی روک تھام کے ضمن میں کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔چین کی بحریہ کے سربراہ نے خطے میںمشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات اور عزم ِ صمیم کو سراہا۔وائس ایڈمرل شین جِنلونگ نے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جو خطے میں آزادانہ جہاز رانی کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی میں نہایت ہی مددگار ہے۔قبل ازیں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زو زھانبِن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُموربشمول عسکری صنعت کی ترقی کے اشتراک پر بات چیت کی گئی۔پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی اشتراک میں مزید وسعت اور استحکام کا باعث ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
-
حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کی فیس معاف کرنے پر غور
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.